وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے پنجاب بھر میں ڈائمینشیاکے مریضوں کی مناسب دیکھ بھال کیلئے خصوصی کمیٹی بنانے کا حکم دے دیا۔ – ALZ

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے پنجاب بھر میں ڈائمینشیاکے مریضوں کی مناسب دیکھ بھال کیلئے خصوصی کمیٹی بنانے کا حکم دے دیا۔

Awareness Lecture at UET Lahore.
12 September, 2019
Step Towards Creating Dementia Friendly Community Dementia Friends Session held on 22nd May 2019 at University of Management and Technology, Lahore.
12 September, 2019

٭ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈائمینشیا کے مریضوں کی باقاعدہ رجسٹریشن کی جائے گی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد۔

٭ وزیر صحت پنجاب کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائیزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں ڈائمینشیا کے مریضوں کی دیکھ بھال کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس۔

٭ اجلاس میں ڈاکٹر حسین جعفری، ڈاکٹر علی ہاشم، ڈاکٹر عائشہ راشد، ڈاکٹر فہیم سعید، ڈاکٹر سید شہزاد حسین، ڈاکٹر الطاف، ڈاکٹر سمیرا قمبر، ریحان مجیب، میاں زاہد اور پروفیسر جاوید چوہدری نے شرکت کی۔

٭ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں ڈائمینشیا کے مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ سینٹر قائم کیا جائے گا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد۔

٭ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں یورالوجسٹس اور ماہرنفسیات کی خالی آسامیوں پربھی جلد بھرتی کر لی جائے گی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد۔

٭ پنجاب بھر میں ڈائمینشیا کے مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے میموری کلینکس کا قیام بھی عمل میں لایاجائے گا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد۔

٭ خصوصی کمیٹی ہر مہینے ڈائمینشیا کے مریضوں کی رجسٹریشن اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہوگی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد۔

٭ ڈے کئیر سنٹرز سے بھی ڈائمینشیا کے مریضوں کی دیکھ بھال کے حوالہ سے استفادہ کیا جائے گا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد۔

٭ عوام میں ڈائمینشیا یا نسیان کے مریضوں کی دیکھ بھال بارے خصوصی مہم چلانے کی اشد ضرورت ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد۔

٭ میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال ڈائمینشیا کی آگاہی کے حوالہ سے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد۔

Comments are closed.